ڈسکہ :ٹریفک سگنلز نہ ہونے کی وجہ سے حادثات معمول

 ڈسکہ :ٹریفک سگنلز نہ ہونے کی وجہ سے حادثات معمول

منڈیکی گورائیہ(نا مہ نگار )ڈسکہ اور گرد و نواح کی شاہراہوں پر سگنل نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ،لاکھوں روپے ماہانہ ٹیکس ادا کرنیوالی تحصیل ڈسکہ کی شاہراہوں پر ٹریفک سگنل نصب نہیں کئے گئے۔۔۔

ہر شہری ون وے کی خلاف ورزی کرتا ہے جس کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک بلاک ہوجاتی ہے اور کئی دفعہ اس ٹریفک میں ایمبولینس بھی پھنس جاتی ہیں اور مریض بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے ایمبولینس میں ہی زندگی کی بازی ہارجاتے ہیں۔ ٹریفک کنٹرول کرنیوالا عملہ تھانہ سٹی ڈسکہ کے آگے کھڑے ہوکر دیہاڑیاں لگانے میں مصروف رہتا ہے اگر علاقہ بھرکی شاہراہوں پر ٹریفک سگنل نصب ہوجائیں تو ٹریفک کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے ۔ ٹریفک سگنلز نہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ، آپس میں گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں ٹکراجانے کی وجہ سے روزانہ درجنوں ٹریفک حادثات ہورہے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ علاقہ بھرکی شاہراہوں پر ٹریفک سگنلز نہ ہونے کا نوٹس لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں