حافظ آباد:قبرستانوں سے منشیات کے خاتمے پر تقریب

حافظ آباد:قبرستانوں سے منشیات کے خاتمے پر تقریب

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار)ضلع کے قبرستانوں سے منشیات کا خاتمہ کرنے پر مسلم یونیورسٹی اور عظمت گلزار ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام۔۔۔

 پولیس کلسٹر سکواڈ کے ملازمین میں گولڈمیڈل تقسیم کرنے کی تقریب ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں چیمبر آف کامرس کے وائس پریذیڈنٹ عبدالجبار ضا کی زیر نگرانی منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزاراور ایس پی انویسٹی گیشن فاروق احمد بھٹہ تھے ،اس موقع پر سی ای او مسلم یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ محمود صادق دھوتھڑاور شفقت حسین تارڑ بھی موجود تھے ۔ ڈی پی او فیصل گلزار نے کہا کہ وہ ضلع کومنشیات سے پاک کرنے کیلئے تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں ،ضلع بھر میں منشیات فروشی کے خاتمہ کے لئے مہم جاری ہے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے جوان ہی ہیں جو عوام کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں