پنڈی بھٹیاں: 400 بوری یور یا کھاد ضبط ،مہنگی بیچنے پر جرمانے

پنڈی بھٹیاں: 400 بوری یور یا کھاد ضبط ،مہنگی بیچنے پر جرمانے

حافظ آباد،پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار، نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسانوں ، زمینداروں اور کاشتکاروں کو سرکاری ریٹ پر کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔

 ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کے افسر وں کو ہدایت کی کہ کسانوں کو کنٹرول ریٹ پر کھادوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی لاپروا ئی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور جو بھی کھاد ڈیلر حکومتی نرخوں کی خلاف ورزری کرتے ہوئے مہنگے داموں کھاد فروخت کریگا تو اسکے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کسانوں اورزمینداروں کو کھادوں کی منصفانہ دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے تمام کھاد ڈیلرز کی د کانوں پر ریونیو افسر وں اور دیگر سٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں جن کی نگرانی میں کسانوں کو سرکاری و کنٹرول ریٹ پر کھادیں فروخت کی جارہی ہیں ۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد منو ر حسین ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر تے ہوئے مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے پر متعدد د کانداروں کو 2لاکھ 85ہزار روپے جرمانہ جبکہ 3دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرادئیے ۔ علاوہ ازیں تحصیلدار پنڈی بھٹیاں نے جلالپور بھٹیاں کے علاقہ میں کارروائی کر تے ہوئے بغیر ویری فکیشن اور ان ڈکلیئر یوریا کھاد سٹاک کرنے پر 2 گودام سیل کر کے 400بوری کھاد قبضہ میں لے لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں