باہمی اختلافات سے مسلمانوں کو مشکلات درپیش :مقررین

باہمی اختلافات سے مسلمانوں کو مشکلات درپیش :مقررین

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)حضور اکرم ؐ کی زندگی اورمشن ہمارے لئے مشعل راہ ہے جس پرعمل پیرا ہوکردنیاوآخرت سنواری جاسکتی ہے ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد سے عوام میں دینی شعور بیدار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔

 یہود و نصاریٰ سے مکمل آزادی کیلئے عالم اسلام اور پاکستانی قوم کو اتحاد ویکجہتی کی ضرورت ہے آپس کے سیاسی ومذہبی ،لسانی اختلافات کی وجہ سے غیر مسلم طاقتیں بھر پور فائدہ اٹھاکر دنیا میں مسلم ممالک کوپریشان کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی گروپ کی جانب سے جنڈیالہ باغوالہ میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار این اے 78 صدیق مہر ،امیدوار پی پی65سردار حق نواز چیمہ ،پیر قاسم حمیدی سیالوی،حافظ مون سیالوی،سید حسن رضا شاہ،عرفان القادری،حافظ غلام مرتضیٰ،حافظ قاری خادم بلال،قاری سرفراز احمد،اکرم چشتی،حافظ عمران سیالوی ،سردارمشرف نواز چیمہ ،ڈپٹی نواز چیمہ اور دیگر نے کیا۔ مقررین نے مزید کہا کہ قرآن کریم اور اسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ اور دنیاوی و اخروی زندگی کی کامیابی و کامرانی کے ضامن ہیں ، ہماری فلاح و بہبود اور ترقی قرآنی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی ہے اسلاف نے اپنی زندگیوں کو کتاب اﷲ کی عملی تفسیر بنا یا تھا جس کی وجہ سے دنیا پرانکی حکمرانی قائم ہوئی ، آپ کی زندگی ہمارے لئے بہترین عملی نمونہ ہے ، پاکستان کے سیاسی ،دینی رہنماؤں کو قوم کی رہنمائی کیلئے مثبت کرداراداکرنا ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں