تتلے عالی:رشتے کرانیوالی سے بااثر شخص کی زیا دتی
تتلے عالی(نامہ نگار )رشتے کرانے والی بیوہ کو بااثر شخص نے زیا دتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
طیبہ ٹاؤن تاندلیانوالہ کی رہائشی (ک) کے پاس مکو آنہ کی نواب بی بی آئی اور کہا کہ چودھری سیف اﷲ سکنہ رتہ گورائیہ نے اپنے نوکر کا رشتہ کر انا ہے ،چند روز قبل سیف اﷲ سے بات ہوئی کہ آپ رشتہ دیکھ لیں لیکن سیف اﷲ نے کہا کہ اگر نوکر کو بھجوں گا تو میرے مویشیوں کو چارہ کون ڈالے گا لہذا آپ نے جس کا رشتہ کر انا ہے اس لڑکی کو ساتھ لے کر آجاؤتاکہ وہ پہلے میرے نوکر کو دیکھ لے ۔خاتون اورشبنم بی بی جس کا رشتہ کرانا تھا وہ ڈیر ے پر آگئے دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کر لیا۔شبنم اپنے کزن کے ساتھ واپس چلی گئی اور سیف اللہ نے کوثر کودلہن کے کپڑوں کی خریداری کیلئے ڈیرے پر رکھ لیا۔ملزم خاتون کے کمر ے میں آگیا اور رات بھر زیادتی کرتا رہا۔موبائل فون بند ہونے پر خاتون کاکزن نذر حسین اس کا دوست احسان علی حویلی آئے تو ملزم خاتون کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔تتلے عالی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔