گوجرانوالہ کو دوبارہ منی لاڑکانہ بنائیں گے :پیپلز پارٹی

گوجرانوالہ کو دوبارہ منی لاڑکانہ بنائیں گے :پیپلز پارٹی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر آصف بشیر بھاگٹ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 12 دسمبر کو گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ۔۔۔

 ورکرز کنونشن میں ڈویژن بھر سے بڑی تعداد میں جیالے شرکت کریں گے ،آج شہر بھر میں استقبالی کیمپس لگائے جائیں گے اور ویلکم بلاول ریلی نکالی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پیپلز پارٹی جدہ کے صدر بائو ایوب مہر کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سٹی صدر میاں ودود حسن ڈار، جنرل سیکرٹری خالد حسین باجوہ، پی پی 62 کے امیدوارجبار منج این اے 80 کے امیدوارذیشان الیاس مہر، نائب صدر اقبال مہر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔آصف بشیر بھاگٹ کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پہلوانوں کے شہر آ مد پر شاندار استقبال کیا جائے گا ، پہلے بھی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا تاریخی استقبال کیا تھا اب پھر چیئرمین کے شایان شان استقبال کیا جائے گا۔گوجرانوالہ کو دوبارہ منی لاڑکانہ بنائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں