قلعہ دیدار سنگھ:ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن،یوریا کھاد کی 6 ہزار بوریاں بر آمد

قلعہ دیدار سنگھ:ذخیرہ اندوزوں  کیخلاف  آپریشن،یوریا کھاد  کی  6 ہزار بوریاں  بر آمد

قلعہ دیدارسنگھ(سٹی رپورٹر )اے سی صدر نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 6ہزار بوری یوریا کھاد برآمد کرکے متعدد گودام سیل کر دئیے ۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر صدر گوجرانوالہ توصیف حیدر نے قلعہ دیدار سنگھ میں کھاد ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے محمد الیاس،عطا اللہ چہل، محمد رضوان کے گوداموں پر چھاپہ مار کر یوریا کھاد کی 6 ہزار بوریاں برآمد کرلیں،ذخیرہ اندوز گندم کی کا شت کے موقع پر کسانوں کو یور یا کھاد کی بوری 5ہزار روپے تک فروخت کررہے تھے ۔اے سی نے گوداموں سے برآ مد ہو نیوالی یوریا کھاد کی ہزاروں بوریاں موقع پر ہی سرکاری ریٹ پر کسانوں کو فروخت کردیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں کا مقصد سرکاری ریٹ پر کھاد کسانوں تک پہنچانا ہے ۔موقع پر موجود کسانوں اور زمینداروں نے کنٹرول ریٹ پر یوریا کھاد ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ انتظامیہ کھاد کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائے تاکہ گندم کی پیدوار کا ہدف حاصل ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں