3 ویلر رکشوں کی بغیر جرمانے تجدید کی مدت ختم

3 ویلر رکشوں کی بغیر جرمانے تجدید کی مدت ختم

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) 3 ویلر رکشوں کی بغیر جرمانے تجدید کی مدت ختم ہو گئی،حکومت پنجاب کی ہدایت پر چنگچی ، لوڈر اور آٹو رکشوں کی فٹنس کو یقینی بنانے کیلئے ریلیف فراہم اور2جنوری تک عائد جرمانہ سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔

بروقت فٹنس نہ کروانے والوں کو بھی لیٹ انسپیکشن فیس میں چھوٹ دی گئی تھی،آج3جنوری سے جرمانے کی وصولی شروع ہوجائیگی۔ سی ای او ٹرانسپورٹ کمپنی فائق احمد کا کہنا ہے وکس سٹیشن سے صبح 8 سے شام 8 بجے تک فٹنس سرٹیفکیٹ بنوائے جا سکتے ہیں ۔ دوسری طرف پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی انفورسمنٹ ونگ نے سال 2023 میں غیر قانونی پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف ریکارڈ کارروائیاں کیں،غیر قانونی موٹرسائیکل رکشے قوانین کی خلاف ورزیوں میں سر فہرست رہے ۔ 1 لاکھ 36 ہزار سے زائد موٹر سائیکل رکشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں، 68 ہزار سے زائد کو تھانوں میں بھی بند کیا گیا۔ 1 لاکھ 95 ہزار غیر قانونی پبلک ٹرانسپورٹ کو مختلف خلاف ورزی پر جرمانے کئے گئے۔10 ہزار 183 پبلک ٹرانسپورٹ کو بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں