شیرکوحقہ پلانے کی کوشش شکست کاباعث بنی :غلام فرید

 شیرکوحقہ پلانے کی کوشش شکست کاباعث بنی :غلام فرید

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کے امیدوار پی پی 65 پیر غلام فرید، شازیہ فرید اور پیر عامر فرید نے کہا ہے کہ این اے 78اوراین اے 79کے امیدواروں کی شیر کو حقہ پلانے کی کوشش چار اہم سیٹوں پر شکست کا باعث بن گئی۔۔۔

 پارٹی قیادت ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے اور باغی رہنماؤں کی بنیادی رکنیت ختم کی جائے ،اپنی رہائش پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این اے 78 اور 79 میں خرم دستگیر خان اور ذوالفقار بھنڈر پارٹی ڈسپلن کی کھلی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے جو این اے 78 این اے 79 ، پی پی 60 اور پی پی 65 میں مسلم لیگ ن کی شکست کا موجب بن گئی ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ خرم دستگیر خان، ذوالفقار بھنڈر، وقار چیمہ اور ان کا ساتھ دینے والے سابق بلدیاتی نمائندوں اور پارٹی عہدے داران کی بنیادی رکنیت ختم کر دی جائے ۔ دستگیر خاندان نے ماضی میں بھی پارٹی کارکنوں کو نظرانداز کر کے اشرف انصاری کو کامونکی سے لا کر پارٹی ٹکٹ دیا اسی طرح وقار چیمہ کو بھی پارٹی کے سینئر لوگوں پر مسلط کیا گیا لیکن وقت نے ثابت کیا کہ انکے دونوں ہی فیصلے غلط تھے اور دونوں رہنما پارٹی کے ساتھ وفادار ثابت نہیں ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں