امیدواروں کے اشتہارات اور پوسٹرز نے سرکاری عمارتوں کا حسن ماند کردیا

 امیدواروں کے اشتہارات اور پوسٹرز  نے سرکاری عمارتوں کا حسن ماند کردیا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) تعلیمی اداروں کی دیواروں پر لگے امیدواروں کے اشتہارات اور پوسٹرز نے سرکاری عمارتوں کا حسن ماند کردیا۔۔۔

انتخابات ختم ہونے کے بعد تعلیمی اداروں کی دیواروں پر لگے اشتہارات سکول ملازمین خود اتارنے پر مجبور ہیں ،واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی پولنگ کیلئے مختلف حلقوں میں تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں میں پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں