حاسدین ریلیوں کے بجائے اگلے الیکشن کاانتظارکریں :شافع

حاسدین ریلیوں کے بجائے اگلے الیکشن کاانتظارکریں :شافع

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )نو منتخب ایم پی اے چودھری شافع حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ گجرات میں ایک پارٹی کل پریس کانفرنس کر کے الزام تراشی کر رہی تھی۔۔۔

لگتا ہے وہ زمینی حقائق سے آگاہ نہیں ۔ہمارا خاندان پچاس سال سے زائد عرصہ سے گجرات کے عوام کی خدمت کر رہا ہے ۔ ہماری جیت اسی خدمت کا صلہ ہے ۔ انشااﷲ گجرات کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ جہاں پر ہم جیتے وہاں دھاندلی کا شوراور جہاں سے مخالفین جیت گئے وہ الیکشن صحیح ۔ یہ تو میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو کی زندہ مثال ہے ۔میرا حاسدین کو مشورہ ہے کہ پریس کانفرنس اور ریلیوں کی بجائے اگلے انتخابات کا انتظار کریں اورگجرات کی ترقی کے دشمن نہ بنیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں