استحکام پاکستان پارٹی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے گی:فردوس عاشق

استحکام پاکستان پارٹی سیاسی سرگرمیاں  جاری رکھے گی:فردوس عاشق

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی اپنی قانونی و آئینی حیثیت میں معمول کی تمام سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

 جہانگیر خان ترین کے بطور چیئرمین پارٹی مستعفی ہونے کے باوجود پارٹی کا آئینی و قانونی اسٹیٹس اپنی جگہ برقرار ہے او ر عبدالعلیم خان بطور صدر آئی پی پی پارٹی معاملات کو جس طرح پہلے چلارہے تھے آئندہ بھی چلاتے رہیں گے ۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ودیگر لیڈر شپ اور کارکن صدر عبدالعلیم خان کی ولولہ انگیز قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پرامید ہیں کہ ہماری پارٹی جلد ہی نئی سیاسی منازل طے کریگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں