کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے :ڈپٹی کمشنر

 کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے :ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ رواں سال کی ہونے والی دوسری پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ 5 سال سے کم عمر کوئی بچہ پولیو بچاؤ ویکسین پینے سے محروم نہ رہے ۔

انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے جائزہ کے حوالے سے ہونیوالے اجلاس میں انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت ، ڈبلیو ایچ او ، یونیسیف کے نمائندہ افسروں سے ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ اچھے طریقے سے کروائی جائے تاکہ مائیکرو پلان کے مطابق ہر گھر ہر بچے تک ٹیمیں پہنچ سکیں،اس انسداد پولیو مہم کے دوران 9 لاکھ 82 ہزار 184 سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ رواں سال کی دوسری پولیو خاتمے کی قومی مہم کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے 3825 موبائل ٹیمز، 161 فکسڈ ٹیمز، 73 ٹرانزٹ ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں جو مراکز صحت، گھر وں، ریلوے اسٹیشن اور لاری اڈوں ویگن اسٹینڈز وغیرہ پر ذمہ داریاں سر انجام دیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں