نجی ہاؤسنگ سو سائٹیوں میں گیس کنکشن لگانے کی پابندی ختم

نجی ہاؤسنگ سو سائٹیوں میں گیس کنکشن لگانے کی پابندی ختم

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں نئے گیس کنکشن لگانے کی پابندی ختم کردی گئی ،اوگرا کی جانب سے آر ایل این جی ٹیرف پر گیس کنکشن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ،جن ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پہلے سے ہی آر ایل این جی گیس کی پائپ لائن بچھی ہوئی ہے وہاں گیس کنکشن دیئے جائیں گے ۔

بتایا گیا ہے کہ تین سال قبل اوگران کی جانب سے سوئی گیس کے نئے گھریلو گیس کنکشن پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کے باعث لاکھوں درخواستیوں التوا کا شکار ہیں ،تاہم اب اوگر نے نئے گیس کنکشن لگانے پر پابندی ختم کر دی ہے اور جہاں شہریوں کو سسٹم گیس نہیں مل رہی وہاں پر آر ایل این جی گیس فراہم کی جائیگی ۔ایسی سوسائٹی جہاں پہلے سے ہی آر ایل این جی گیس کی پائپ لائن بچھی ہوئی ہے وہاں نئے گیس کنکشن لگائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں