سیالکوٹ:8افراد گرفتار،500سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآ مد

سیالکوٹ:8افراد گرفتار،500سے  زائد پتنگیں اور ڈوریں برآ مد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مختلف واقعات میں پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کرنے والے 8افراد گرفتار،500سے زائد پتنگیں اور ۔

ڈوریں قبضہ میں لے لی گئیں۔ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص وقاص سے 400پتنگیں اور تین ڈوریں، زین سے تین پتنگیں، تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ سے عمر اور محسن سے دس دس پتنگیں، تھانہ رنگپورہ کے علاقہ سے عمر اور احمد سے پانچ پانچ چرخیاں ڈور، تھانہ کوٹلی لوہارں کے علاقہ سے زاہد سے 130پتنگیں، تھانہ موترہ کے علاقہ سے عبدالرحیم سے 8پتنگیں اور ڈور برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں