علی پورچٹھہ :بغیر اجازت موسیقی پروگرام ،لوک فنکار گرفتارورہا

علی پورچٹھہ :بغیر اجازت موسیقی پروگرام ،لوک فنکار گرفتارورہا

علی پورچٹھہ، وزیرآباد(نامہ نگار ان)علی پور چٹھہ پولیس نے بغیر اجازت موسیقی پروگرام پر چھاپہ مار کر معروف لوک گلوکار کو گرفتار کرلیا۔

نشہ میں اوباشوں نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا۔ کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی۔ مقدمات درج کر لئے گئے ۔ نواحی موضع بچہ چٹھہ میں محمد حسین کی حویلی پر موسیقی کا پروگرام ہو رہا تھا جس میں گلو کار خاں ذیشان روکھڑی گانا گا رہا تھا۔ مخبر کی اطلاع پر علی پورچٹھہ پولیس نے چھاپہ مارا تو بغیر اجازت کے ساو نڈ سسٹم کی خلاف ورزی ہو رہی تھی شراب کے نشہ میں دھت اوباش غل غپاڑہ اور فارنگ کر رہے تھے پولیس نے لوک فنکار اور نشہ میں بدمست ہوائی فا ئرنگ کرنے والے ملز موں جن میں عبدالواحد،آصف، ہارون اقبال، ذیشان چٹھہ، حسن بلال کو پکڑ لیا۔ پولیس ان کو سرکاری گاڑی میں بٹھا رہی تھی کہ رضا حسین، تقی چٹھہ، ذیشان اکبر، قاسم، محمد حسین، حیدر علی، یاسر نے مزاحمت کی اور پولیس کانسٹیبل فدا حسین کو زدوکوب کرتے ہوئے اس کی وردی پھاڑ دی۔۔ پولیس تھانہ علی پورچٹھہ نے ملز موں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔بعدازاں عدالت سے ضمانت کے بعد سرا ئیکی گلوکار ذیشان روکھڑی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شراب نوشی وغیرہ جیسے بے بنیاد مقدمات سے مجھے لگتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ترانہ گانے پر مجھے یہ سزا دی جا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں