سیالکوٹ:افیون، ہیروئن اور 20 کلو چرس برآمد، 6 افراد گرفتار

سیالکوٹ:افیون، ہیروئن اور 20 کلو چرس برآمد، 6 افراد گرفتار

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)مختلف واقعات میں افیون، ہیروئن اور 20 کلو چرس برآمد کرکے 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ سے پولیس نے رضوان گل سے ایک کلو400گرام چرس اور تسلیم سے ایک کلو360گرام چرس، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سے عشرت عرف گنہ شیخ سے دس کلو600گرام چرس،520گرام افیون اور140 گرام ہیروئن، غلام نبی سے 3کلو200 گرام چرس، تھانہ ستراہ کے علاقہ سے محمد زبیر سے ایک کلو500گرام چرس اور غلام رضا سے ایک کلو540گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں