جامعہ گجرات :ڈگری پروگرام کے امتحانات کا 29 فروری سے آ غاز

جامعہ گجرات :ڈگری پروگرام کے  امتحانات کا 29 فروری سے آ غاز

گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)جامعہ گجرات کے زیر اہتمام ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام آرٹس، سائنس و کامرس اور بی اے، بی ایس سی و بی کام (اولڈ) کے پارٹ فرسٹ و سیکنڈکے سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز 29فروری سے ہوگا۔

امتحانی سنٹروں میں گورنمنٹ کالج بوائز جی ٹی روڈ گجرات، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج بوائز جی ٹی روڈ کھاریاں، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز اروپ نزد پروفیسر کالونی گوجرانوالہ اور سپیریئر کالج برائے کامرس پھالیہ ضلع منڈی بہاؤ الدین شامل ہیں۔پارٹ فرسٹ و سیکنڈ کے سپلیمنٹری امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام ریگولر وپرائیویٹ امیدواران کوڈیٹ شیٹ و رول نمبر سلپس ان کے متعلقہ کالجوں اور رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں