ڈسکہ:تمام بنیاد ی مراکز صحت میں سہولیات کا فقدان

 ڈسکہ:تمام بنیاد ی مراکز صحت میں سہولیات کا فقدان

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)تحصیل ڈسکہ میں قائم تمام بنیاد ی مراکز صحت میں سہولیات کا فقدان، مریض خوار ہوگئے۔

شہریوں نے بتایا کہ مراکز صحت میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے مریض ذلیل و خوار ہوکر گھروں کو چلے جاتے ہیں اور مراکز صحت میں ڈاکٹر بھی موجود نہیں ہوتے اگر کوئی ڈاکٹر یا سٹاف مل جائے تو وہ مریضوں کو چیک کرنے کے بجائے سول ہسپتال ڈسکہ میں جانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ علاقہ کے سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں