پنجاب کالج کامونکے میں اردو زبان رائج کرنے پر تقریب

پنجاب کالج کامونکے میں اردو زبان رائج کرنے پر تقریب

کامونکے(تحصیل رپورٹر)پنجاب کالج کامونکے میں اردو زبان رائج کرنے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں بزم اہل سخن کے صدر عامر شریف، پرنسپل پنجاب کالج کامونکے عاطف پرویز۔۔۔

 پرنسپل گورنمنٹ کالج ڈاکٹر امین خاور، محمد تنو بسرا، شفیق احمد، اردو شاعر محمد علی نیئر، پروفیسر غضنفر بٹ، صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر ڈاکٹر ثاقب علوی، ارشد تنہا، محمد رمضان، سجاد سماہر،محمد اقبال مغل،پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول طیب حسن زاہد، پروفیسر عبدالمجید ندیم نے شرکت کی، اردو زبان کے شعرا کرام نے سماں با ندھ دیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ پرنسپل عاطف پرویز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کالج اردو زبان کی ترویج کیلئے آگاہی پروگرام کا انعقاد کرتا رہے گا، عامر شریف نے کہا کہ 75 سال میں ہم حقیقی معنوں میں اردو زبان کیلئے کچھ خاص نہیں کرسکے، سکولوں میں پڑھائے جانے والے سائنس کے نصاب کو اردو میں کنورٹ نہیں کیا جا سکا جس سے طلبہ کو علم حاصل ہو سکے کہ انہوں نے کیا پڑھا ہے، ہم دوران تعلیم رٹا لگا کر سائنس مضمون پاس تو کرلیتے ہیں لیکن ہم اس تھیوری کو بطور علم نہیں سیکھ پاتے ، جس کی وجہ سے ہمارے ہاں زیادہ سائنسدان نہیں بن رہے، اگر ہمارا یہی نظام چلتا رہا تو آنیوالے تیس چالیس برس میں ہماری اردو کی کتابیں دریا برد ہونگی،انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے اردو کے ر ائج کرنے بارے احکامات کو جس طرح سے روندا جا رہا ہے یہ نہایت قابل افسوس ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں