بڑی مارکیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی معمول

بڑی مارکیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی معمول

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) انتظامیہ کی چشم پوشی سے شادی ہالوں اور بڑی مارکیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی معمول۔۔۔

 انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر شہری تشویش میں مبتلا ہوگئے ، حکومتی احکامات بھی نظر اندازکر دئیے گئے ۔ سیالکوٹ کے شادی ہالوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی معمول بن چکی ہے ۔ شادی ہالوں اور عالیشان مارکیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے ۔ با اثر افراد اپنے پروگرامز میں ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسروں کو مدعو کر کے باقاعدہ ون ڈش کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے افسر میرٹ پر کارروائی کے بجائے مصلحت کا شکار ہورہے ہیں۔ سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے ۔ تحصیل ڈسکہ ، پسرور ، سمبڑیال اور سیالکوٹ کے شہری و دیہی علاقوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔ ون ڈش کے علاوہ شادی ہالوں اور مارکیوں میں پروگرامز کے اوقات کار پر بھی عملدر آمد نہیں کیا جا رہا ۔ ون ڈش اور مقررکردہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر شہری حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو شکایات کی گئی ہیں لیکن ان کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جا سکی ۔ اہلیان سیالکوٹ نے حکومت پنجاب ، کمشنر گوجرانوالہ اور دیگر حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں