پیداوار بڑھانے کیلئے مختلف دالوں کی کاشت کا فیصلہ

پیداوار بڑھانے کیلئے مختلف دالوں کی کاشت کا فیصلہ

تتلے عالی(نامہ نگار )پنجاب میں پیداوار بڑھانے کیلئے مختلف دالوں کی کاشت کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

پنجاب حکومت نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے تتلے عالی سمیت صوبہ بھر کے مختلف علاقوں میں مختلف دالوں کی کاشت کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں تمام اضلاع کو الگ الگ ٹارگٹ دیا گیا ہے جس کیلئے تتلے عالی،کامونکے اور نوشہرہ ورکاں میں مونگ ودیگر دالوں کیلئے نمائشی پلاٹ بھی لگائے جارہے ہیں جس کیلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کی جانب سے دالوں کے بیجوں پر 50فیصد تک سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے ۔زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ دالوں کی پیداوار میں اضافہ سے کسان کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں