موسم بہار کی آمد پر پنجاب کالج کامونکے کیمپس میں فیسٹیول

موسم بہار کی آمد پر پنجاب کالج کامونکے کیمپس میں فیسٹیول

کامونکے (تحصیل رپورٹر )موسم بہار کی آمد پر پنجاب کالج برائے گرلز کامونکے کیمپس میں رنگا رنگ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا ، طالبات کی جاندار پرفارمنس نے تقریب کو یادگار بنا دیا ۔

پنجاب کالج فار گرلز کامونکے میں تین حصوں پر مشتمل پروگرام ترتیب دیا گیا جس میں پاکستانی کلچر کے ساتھ مسلم ممالک کی ثقافت، ڈزنی لینڈ اور چیری بلاسم شامل تھے ، تقریب میں خواتین اساتذہ اور طالبات بڑی تعداد میں موجود تھیں ، شائقین طالبات کی پرفارمنس سے جھوم اٹھے ، تقریب میں پنجاب ، سندھ، بلوچستان اور کے پی کے روایتی لباس اور کھانے پیش کئے گئے ، طالبات چٹخارے دار کھانوں کے ساتھ مزاحیہ خاکوں ، ثقافتی ڈانس اورگائیکی سے خوب لطف اندوز ہوئے ، خصوصاً ڈزنی لینڈ شو پیش کرتے ہوئے جب پنڈال میں ایک طالبہ گھوڑے پر سوار ہوکر پہنچی تو طالبات کا جوش و خو روش دیدنی تھا، حاضرین نے دل کھول کر داد دی، اس موقع پرپرنسپل شازیہ تبسم کا کہنا تھاکہ پنجاب کالج اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے ثقافتی اور موسیقی پروگرام کر اتا ہے جو بچوں کیلئے بہت انٹرٹینگ ہوتا ہے اور خوب انجوائے کرتے ہیں،وائس پرنسپل بوائز کیمپس ندیم صدیق نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہیں ،طالبات کو بہت کچھ سیکھنے کو مل جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں