ڈنمارک کے سفیر کا دورہ گجرات چیمبر آ ف کامرس

ڈنمارک کے سفیر کا دورہ گجرات چیمبر آ ف کامرس

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لِنْلف نے گجرات چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر کے زیر صدارت بزنس کمیونٹی کے ساتھ میٹنگ کی۔

اس موقع پر معصوم قمر نائب صدر گجرات چیمبر، خالد بٹ چیئرمین فرینڈز آف ڈنمارک، چودھری حمزہ شہریار، چودھری علی حسن، اشرف جنجوعہ، اعظم شاہد، عدیل الرحمن ، اطہر فاروق ایگزیکٹو ممبران، اسلم پرویز ہیڈ ٹریڈ کونسل، عمیر رفیق چیئرمین فین ایسوسی ایشن، حماد اسلم چیئرمین فر نیچر ایسوسی ایشن، علی انصر گھمن سابق صدر، وقار ایوب بٹ چیئرمین ویزہ لیٹر کمیٹی اور تاجر کثیر تعداد میں موجود تھے ۔سکندر اشفاق رضی نے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے دوطرفہ تعلقات تاریخی طور پر مثبت ہیں ،پاکستان سے بڑی برآمد کی جانے والی اشیا میں ٹیکسٹائل، چمڑے کا سامان، آلات جراحی اور کھانے کی مصنوعات شامل ہیں ،اجتماعی کوششوں ، وفود کے تبادلوں ، تجارتی معاہدوں سے ہم یقینی طور پر تجارتی حجم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ ڈنمارک کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان مضبوط رشتہ موجود ہے ، دونوں ملک ایک دوسرے کو ملٹری ٹریننگ بھی فراہم کرتے ہیں، پاکستان کی معیشت اس وقت اچھی نہیں اور روپے کی قدر میں بھی کمی ہوئی ہے اور یہ ایک موقع ہے کہ بیرون ممالک میں پاکستان کی پراڈکٹس سستی ملیں گی اور خریدار پاکستان کی طرف آئیں گے اور ٹریڈ کا موقع پیدا ہو گا،ہم گجرات سے بھی ضرور اپنے ملک میں پراڈکٹس چاہیں گے ، آپ کی پراڈکٹس ہائی سٹینڈرڈ کی ہوتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں