ن لیگ بحرانوں پر جلد قابو پا لے گی :مشاہد رضا

ن لیگ بحرانوں پر جلد قابو پا لے گی :مشاہد رضا

پھالیہ (نامہ نگار )ضلعی صدر مسلم لیگ ن و کنوینئر منڈی بہاؤالدین چودھری مشاہد رضا چیلیانوالہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور پنجاب کو ن لیگ ترقی کی جانب گامزن کریگی۔۔۔

پاکستان کی ترقی کا سہرا ہمیشہ مسلم لیگ ن کے ہی سر سجایا گیا ہے ، اس بار بھی وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی قیادت صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو ترقیاتی ملکوں کی صف میں لا کھڑا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی، میاں برادران نے ملک میں تمام بڑے میگا پراجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیابیاں سمیٹیں، اس مرتبہ وہ اپنی ذہانت اور دوراندیشی کی وجہ سے ملک میں موجود بحرانوں پرقابو پانے میں کامیاب ہوں گے اور اشیا خور ونوش پٹرولیم مصنوعات گیس اور بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے میں بھی مثالی کردار ادا کیا جائے گا ۔ مشاہدرضا نے مزید کہا کہ جذبہ حب الوطنی کے تحت میاں برادران ملک کی دوبارہ باگ ڈور سنبھالیں گے اور بہت جلد ملک کے نظام کو بہتری کی طرف لائیں گے اور لوگوں کو انکی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم فراہم کیے جائیں گے اور ملک میں خوشحالی آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں