معاشی بحران، چارٹرآف اکانومی بنایا جائے :شجاعت حسین

 معاشی بحران، چارٹرآف اکانومی بنایا جائے :شجاعت حسین

گجرات(نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے صدر، نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے سینئررہنما،ایم این اے چودھر ی سالک حسین نے خصوصی ملاقات کی، ملاقات میں ملکی صورتحال اورسیاسی تعاون پرتبادلہ خیالات کیاگیا۔۔۔

اس موقع پراعظم نذیرتارڑ، ایاز صادق، عطائاﷲ تارڑ ودیگربھی موجود تھے ،چودھر ی سالک حسین نے گزشتہ الیکشن میں کامیابی پرانہیں مبارکباد پیش کی اورانہیں وزیراعظم نامزد ہونے پرنیک خواہشات کااظہار کیا، دوران ملاقات حسین نے میاں شہباز شریف کوچودھر ی شجاعت حسین کاپیغام پہنچایا کہ ملک و قوم کومعاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے چارٹرآف اکانومی بنایا جائے ، اس سلسلہ میں نہ صرف حکومتی جماعتوں بلکہ ا پوزیشن جماعتوں کوبھی شامل کیاجائے ، ہمیں سیاست کوپیچھے رکھ کر ملکی معیشت کواولین ترجیح دینی چاہیے تاکہ ملک و قوم کومعاشی بحرانوں سے نکال کر پاکستان کوفلاحی ریاست بنایاجاسکے ، چودھر ی سالک حسین نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ اپنے وعدوں کاپاس رکھتے ہوئے پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور عوامی فلاح وبہبود میں اپنابھرپورکردار ادا کرے گی۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے مفادات کے تحفظ کیلئے ملکرسیاسی تعاون کومضبوط بنانے پربھی اتفاق کیا اورپاکستان کے معاشی مفادات کے تحفظ کیلئے سیاسی مفادات سے بالاترہوکر کام کرنے اور پاکستان کی معاشی سلامتی کاتحفظ کوبھی یقینی بنانے کا عہد کیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں