سمبڑیال:ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ، 3موٹر سائیکل چوری

سمبڑیال:ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ، 3موٹر سائیکل چوری

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری موٹر سائیکلوں ،موبائل فون اور رقم سے محروم ہوگئے ۔

 تھانہ سمبڑیال کے علاقہ محلہ رسول پورہ کے رہائشی نشاط احمد کی موٹر سائیکل ،جی ٹی روڈ موڑ سمبڑیال کے قریب مغل آٹوز سے شمریز کی موٹر سائیکل ،نادراآفس کے سامنے سے عدیل احمد کی موٹر سائیکل، محلہ قلعہ میں سمیع اﷲ کے گھر سے میٹربجلی چوری ہو گیا ، پرانا بازار سے ڈاکو قاسم سے موبائل فو ن ،ورسالکے میں محمد حنان سے 1500روپے اورموبائل فون جبکہ تھانہ ایئرپورٹ کے موضع ابیالہ میں محمد منیر سے 4ڈاکو ئوں نے 70ہزار روپے اورحمزہ یوسف سکنہ ابیالہ کی دکان کے تولے توڑ کر 35 ہزار ،ایل سی ڈی ،بیگووالہ تھانہ کے موضع ککا چک کے محمد فاروق کے ڈیرہ سے تین بھینسیں چوری کر کے لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں