جان بچانے والی146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش

جان بچانے والی146 ادویات کی  قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا )ممتاز بزنس مین راحیل مجید نے کہا ہے کہ بجلی، گیس۔۔۔

 پیٹرولیم مصنوعات جیسی بنیادی انسانی ضروریات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کے بعد جان بچانے والی146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے جینے کا حق چھیننے کے مترادف ہے ، نگران حکومت عوام دشمن فیصلوں کے ذریعے لوگوں کے لیے ڈریکولائی شکل اختیار کرچکی، نگراں وفاقی حکومت کی جانب سے دوا ساز کمپنیوں کو کینسر، شوگر اور ذیابیطس سمیت مہلک بیماریوں کی بیشتر ادویات کی قیمتیں اپنی مرضی سے مقرر کرنے کی اجازت دیکر پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام پر ایک اور بم گرادیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ راحیل مجید نے مزید کہا کہ اس فیصلے کے نتیجے میں ہزاروں ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوجائے گا جبکہ باقی ہزاروں ادویات کی قیمتیں اب دوا ساز کمپنیاں اپنی من مرضی سے طے کر سکیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں