مکان کرایہ پر دلانے کا جھانسہ 2 افراد کی خاتون سے زیادتی

مکان کرایہ پر دلانے کا جھانسہ  2 افراد کی خاتون سے زیادتی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا )مکان کرایہ پر دلانے کا جھانسہ دیکر دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔۔۔

 تھانہ اگوکی کے علاقہ اگوکی میں خاتون گلشن شہزادی مکان دیکھنے گئی جہاں ملزم محسن، سمیع اﷲ اور حق نواز پہلے سے موجود تھے جن میں سے محسن اور سمیع نے اس سے زبردستی زیادتی کی اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں