حفاظ کرام اپنی اوروالدین کی آخرت سنواررہے :مولاناافضل شاکر

حفاظ کرام اپنی اوروالدین کی آخرت سنواررہے :مولاناافضل شاکر

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )ممتاز عالم دین مولانامحمد افضل شاکر نے کہاہے کہ قرآن پاک کو سینوں میں محفوظ کرنے والے نہ صرف اپنی بلکہ والدین کی بھی آخرت سنوار رہے ہیں۔۔۔

آج کا نوجوان اگر اپنی زندگیوں کو اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کا تہیہ کر لے تو کوئی طاقت مسلمانوں کو دنیا کی حکمرانی سے نہیں روک سکتی ، والدین اور علماء کرام کو ہنگامی بنیادوں پر کام کر کے مستقبل کی راہوں کا تعین کرنا ہو گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ احیاء العلوم میں جلسہ دستار فضیلت سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مہتمم ادارہ قاضی عصمت اﷲ خان اورحاجی حفیظ الرحمان نے کہا کہ ہمیں اپنی بچیوں پر بھی دینی تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے کے اقدامات اٹھانے ہوں گے ،تقریب سے فرقان عزیز بٹ،مفتی عبدالرشید ،پیرمحمد ارشد،حافط اسلم ،میاں یاسر عرفات،حافط شعیب ودیگر نے بھی خطاب کیا،اختتام پر حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں