علی پور چٹھہ:گندگی اور کوڑا کے ڈھیر ،شہریوں کو پریشانی

علی پور چٹھہ:گندگی اور کوڑا کے ڈھیر ،شہریوں کو پریشانی

علی پورچٹھہ(نامہ نگار)علی پور چٹھہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کی آماجگاہ بن گیا ۔ناکارہ اور بند سیوریج سسٹم نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں۔

مختلف چوکوں جن میں منچر روڈ، چوک امیرحمزہ،رسولنگر روڈ، غفاری چوک،اڈا سونیانوالہ، قادرآباد وغیرہ پر گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر تعفن پھیلانے لگے ہیں۔سینٹری ورکرز نالیوں سے کچرا نکال کر گلیوں میں ڈھیر لگا دیتے جودوبارہ اسی نا لیوں میں چلا جاتا ہے ۔ کالونیوں میں خالی پلاٹوں کو ڈمپنگ پوا ئنٹ میں تبدیل کردیا گیا جس کی وجہ سے مکھی مچھر اور دیگر حشرات الارض کی افزا ئش میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں