گیس کے بھاری بل ،صارفین کنکشن بند کروانے پر مجبور

 گیس کے بھاری بل ،صارفین کنکشن بند کروانے پر مجبور

تتلے عالی(نامہ نگار)ہزاروں روپے ماہانہ بل صارفین سوئی گیس کنکشن بند کروانے پر مجبور ہو گئے ،متعدد نے درخواستیں دے دیں۔

 سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے لوڈشیڈنگ اور کم پریشر جبکہ متعدد علاقوں میں کئی مہینوں سے گیس بند ہونے کے باوجود ہزاروں روپے ماہانہ بل وصولی پر تتلے عالی اور س کے نواحی علاقوں میں سینکڑوں کمرشل وگھریلو صارفین سوئی گیس کنکشن منقطع کروانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بعض نے بلوں کی ادائیگی نہیں کی جس پر ان کے میٹرز کاٹ لئے جائینگے ۔ تتلے عالی کے محلہ ابراہیم کالونی،فیصل کالونی،تھانے والا بازار،وقاص ٹاؤن اور اس سے ملحقہ علاقہ جات کے مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 مہینوں سے سوئی گیس سے محروم ہیں اس کے باوجود ہزاروں کے بلوں کی ادائیگی ان کیلئے نہایت مشکل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں