تاریخی گھنٹہ گھر کی تزئین و آرائش شروع ، اصل حالت میں بحال کرکے گھڑیال چالو کیا جائیگا

تاریخی گھنٹہ گھر کی تزئین و آرائش شروع ، اصل حالت میں بحال کرکے گھڑیال چالو کیا جائیگا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)شہر کے تاریخی گھنٹہ گھر کی تزئین و آرائش شروع کردی گئی ،گھنٹہ گھر کو اصل حالت میں بحال کرکے گھڑیال بھی چالو کیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق انگریز دور حکومت 1901 میں گوجرانوالہ شہر میں گھنٹہ گھر کی تعمیر مکمل کی گئی اور شہریوں کو وقت سے آگاہ رکھنے کیلئے اس وقت کے ڈپٹی کمشنر نے 1906میں گھڑیال نصب کروایا تھا جس کی ہر گھنٹے بعد آواز اندرون شہر تک گونجا کرتی تھی اور شہری وقت کا تعین کرتے تھے ۔ گھنٹہ گھر کا گھڑیا ل عرصہ دارا ز سے خاموش پڑا ہے جبکہ اس کی گھڑیاں بھی خراب ہو چکی ہیں، گھنٹہ گھرکے اندر تعمیر کی گئی80کے قریب سیڑھیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی تھیں اور گھڑیال کی ٹن ٹن بھی بند ہو کر رہ گئی تھی ،تاہم اب اس تاریخی گھنٹہ گھر کی تزئین وآرائش شروع کر دی گئی ہے اوراسے اصلی حالت میں لایا جائے گا۔سیڑھیاں ٹھیک کی جائیں گی اور گھڑیا ل چالو ہونے سے شہری ٹن ٹن کی آواز بھی سن سکیں گے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گھنٹہ گھر کی تزئین و آرائش خوش آئند ہے ، گھنٹہ گھرچوک کے اطراف میں تجاوزات کاخاتمہ بھی کیاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں