ڈپٹی کمشنر گجرات کا ڈائیگناسٹک لیب کی تعمیر کیلئے اراضی کا دورہ

ڈپٹی کمشنر گجرات کا ڈائیگناسٹک  لیب کی تعمیر کیلئے اراضی کا دورہ

گجرات (سٹی رپورٹر ، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کی جانب سے گجرات میں ڈائیگناسٹک لیب کی تعمیر کیلئے ساڑھے 4کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی گئی اراضی کا وزٹ کیا اور۔۔۔

 صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر اور انکی ٹیم کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ گجرات میں دوسرے اضلا ع کی نسبت چیرٹی پراجیکٹ کیلئے دل کھول کر عطیات دینے کا جذبہ زیادہ ہے ۔ اس موقع پر امتیاز کوثر نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ مذکورہ اراضی پر تعمیر ہونیوالی لیب پنجاب بھر میں اپنی نوعیت کے منفرد لیبارٹری ہوگی جہاں جدید مشینری پر نہ صرف ٹیسٹ ہونگے بلکہ دیگر لیبارٹریوں سے رعایت بھی ہو گی اور مستحق کیلئے فری ٹیسٹ کی سہولت ہوگی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں