لاہور گوجرانوالہ شٹل ٹرین سروس کی بحالی کا مطالبہ

لاہور گوجرانوالہ شٹل ٹرین سروس کی بحالی کا مطالبہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)سابق مشیر چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فور س پنجاب و سینئرنائب صدر انصاف لائرز فورم پی ٹی آئی پنجاب ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔

 گوجرانوالہ سے لاہور جانے والی شٹل ٹرین سروس بحال کی جائے کہ شٹل ٹرین سروس محکمہ ریلوے اور متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث تین سال سے بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے اب شٹل ٹرین کا ٹریک بھی خستہ حالی کا شکا ر ہو چکاہے ۔پی ٹی آئی دورحکومت میں چلنے والی شٹل ٹرین روزانہ تین دفعہ روانہ ہوتی تھی جو 5چھوٹے چھوٹے سٹاپس پر رکتے ہوئے لاہور پہنچتی تھی جس کا کرایہ صرف 100روپے رکھا گیا تھاجس سے گوجرانوالہ کے شہری خوش تھے اور روزانہ لاہور جانے والے افراد مستفید ہوتے تھے ،مگر اس بہترین سروس کو بند کر نا افسوسناک ہے ۔اِن خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر آئے قریبی سیاسی رہنماؤں و بلدیاتی کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اُن کاکہنا تھا کہ شٹل ٹرین سروس فوری بحال کی جائے جس سے وقت، پٹرول کی بچت اورجی ٹی روڈ پرٹریفک کے بہاؤ میں روانی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں