ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ ، قلفی فروش شدید زخمی

ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ ، قلفی فروش شدید زخمی

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ ماڈل ٹائون کے علاقہ میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے 22 سالہ قلفی فروش کو شدید زخمی کر دیا۔۔۔

تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ صادق روڈ کا رہائشی 22 سالہ علی رضا جو ایک ہزار روپے یومیہ اجرت پر قلفیاں فروخت کرتا ہے ، گزشتہ روز ماڈل ٹائون کے علاقہ گرلز کالج کے قریب سے گزر رہا تھا تو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے روکا اور لوٹ مار شروع کر دی ، ڈاکوئوں کی منت سماجت کرتا رہا کہ اس کے پاس صرف چند سو روپے ہیں اسے جانے دیں لیکن ڈاکوئوں نے پیسے چھین لیے ،قلفی فروش نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے دو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس افسر موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں