محکمہ ٹرانسپورٹ کا بغیر رجسٹریشن چلنے والے موٹر سائیکل،لوڈر رکشوں کے خلاف آپریشن

محکمہ ٹرانسپورٹ  کا  بغیر  رجسٹریشن  چلنے  والے  موٹر سائیکل،لوڈر رکشوں  کے  خلاف  آپریشن

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)محکمہ ٹرانسپورٹ کا بغیر رجسٹریشن چلنے والے موٹر سائیکل اور لوڈر رکشوں کے خلاف آ پریشن جاری ہے ، 1100 موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشوں کی رجسٹریشن کر لی گئی ۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بغیر رجسٹریشن کے چلنے والے موٹر سائیکل رکشوں کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے تھے جس پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے غلام مصطفی نے سپرنٹنڈنٹ رانا شہباز احمد اور ایم وی ای ارسلان کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے شہر کے مختلف مقامات، لاری اڈوں اور جنرل بس سٹینڈ پر ناکہ لگا کر بغیر رجسٹریشن چلنے والے موٹر سائیکل اور لوڈر رکشوں کو تحویل میں لیا جس کے بعد ابتک 1100 سے زائد موٹر سائیکل رکشوں کی رجسٹریشن مکمل کی جاچکی ہے ۔ رکشوں کی رجسٹریشن کے موقع پر ان کا چیسز نمبر اور انجن نمبر بھی فیڈ کیا جاتا ہے ،موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس 500 روپے رکھی گئی ہے ، رجسٹریشن سے جہاں محکمہ کو ریکوری ہو رہی ہے تو وہیں موٹر سائیکل اور لوڈر رکشوں کے مالکان اس کے بعد روٹ پر مٹ آسانی سے بنوا سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں