شہر کی گلیوں ، قبرستانوں میں کتوں کی بھرمار ، انسدادی مہم کاغذی کارروائی تک محدود

شہر  کی  گلیوں  ،  قبرستانوں  میں  کتوں  کی  بھرمار  ،  انسدادی   مہم  کاغذی  کارروائی  تک  محدود

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کی حدود میں شامل شہری علاقوں میں کتا مار مہم کاغذی کارر وائی تک محدود ،مختلف علاقوں کی گلیوں سمیت تمام قبرستانوں میں کتوں کی بھرمار ہے۔۔

قبروں کی سرعام بے حرمتی پر بھی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،لواحقین میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی کچھ عرصہ قبل میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ نے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے مہم چلانے کا اعلان کیا تھا اور اس کے لئے لاکھوں روپے مالیت کا زہر بھی خریدنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ بعدازاں چند کتوں کو مار کر فرضی کارروائیاں ڈال لی گئیں اور کتوں کو ختم کر دینے کے دعوے کئے گئے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ شہر بھر میں کتوں کے غول دندناتے پھرتے نظر آتے ہیں ۔ کتوں نے قبرستانوں کو اپنا مسکن اور محفوظ پناہ گاہ بنا رکھا ہے ۔ شہر کے تمام قبرستانوں بڑا قبرستان ،دھلے ،ماڈل ٹاؤن ،گرجاکھ ،راجکوٹ ،شاہین آباد ،سیالکوٹ روڈ ،چمن شاہ ،لوہیانوالہ وغیرہ میں کتوں کی بھرمار ہے ۔ بچوں اور خواتین کو پیدل چلنا مشکل ہو گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں