اقلیتی ایم پی اے عمانوئیل اطہر کا گوجرانوالہ پہنچنے پر استقبال

 اقلیتی ایم پی اے عمانوئیل اطہر کا گوجرانوالہ پہنچنے پر استقبال

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)مسلم لیگن کے اقلیتی ایم پی اے عمانوئیل اطہر جولیس پنجاب اسمبلی میں حلف لینے کے بعد اتوار کو پہلی بار اپنے آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچے تو چند دا قلعہ بائی پاس پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔۔

اور ان پر گل پاشی کی گئی ، استقبالیہ ریلی چن دا قلعہ سے شروع ہو کر کیتھولک چرچ فرانسیس آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں پر فادر شکیل لوقا پیرش پریسٹ نے نومنتخب ایم پی اے عمانوئیل اطہر جولیس کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی ، اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمانوئیل اطہر جولیس نے کہا کہ مسیحی قوم کی خدمات ہمارے گھرانے کا طرہ امتیاز ہے ، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح وبہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کرونگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں