تتلے عالی :ٹرالر کی رکشے کو ٹکر خاتون جاں بحق،5 زخمی

تتلے عالی :ٹرالر کی رکشے کو ٹکر  خاتون جاں بحق،5 زخمی

تتلے عالی(نامہ نگار )ٹرالر کی رکشے کو ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق،5 زخمی ہو گئیں۔

نواحی علاقہ قلعہ مصطفی آباد کے قریب جمیلہ بی بی سمیت 6 خواتین صبح سویرے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم نکلوانے کیلئے نوشہرہ ورکاں جانے کیلئے رکشہ میں بیٹھی تھیں کہ شیخوپورہ کی جانب سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر نے رکشہ کوٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں 6بچوں کی ماں جمیلہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی ، زخمیوں کو نوشہرہ ورکاں سول ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں