ڈسکہ:متعدد مقدمات میں ملوث ملزم طبیعت خراب ہونے پر جاں بحق

ڈسکہ:متعدد مقدمات میں ملوث ملزم  طبیعت خراب ہونے پر جاں بحق

ڈسکہ(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )متعدد مقدمات میں ملوث ملزم جیل جاتے طبیعت خراب ہونے پر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس کے مطابق چونگی نمبر8 ڈسکہ کا عثمان پولیس مقابلہ سمیت ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

تین ماہ قبل تھانہ سٹی پولیس نے جیل بھجوایا،گزشتہ روز ملزم عدالت پیش ہوا او رجیل واپسی سے قبل طبیعت خرابی کے باعث پولیس سول ہسپتال ڈسکہ لے گئی جہاں سے سول ہسپتال سیالکوٹ ریفر کردیاگیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں