سی پی او سے تاجروں کی ملاقات ،ڈکیتی کی وارداتوں پرتشویش

سی پی او سے تاجروں کی ملاقات ،ڈکیتی کی وارداتوں پرتشویش

وزیرآباد(نا مہ نگار)جماعت اسلامی اور موبائل فون ایسوسی ایشن کے ذمہ دار وں کی سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم سے ملاقات،وزیرآباد میں ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

سی پی او رانا ایاز سلیم نے سی آئی کو کیس ریفر کرد ئیے ،ملزموں کو جلد گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کیا جائے گا۔جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ناصر محمود کلیر،صدر موبائل ایسوسی ایشن رضوان بٹ اور امتیاز احمد چیمہ پر مشتمل تین رکنی وفد نے سی پی او سے تفصیلی ملاقات کی۔اس موقع پر اے ایس پی سرکل وزیرآباد محمد رضا،سی آئی کے ایس ایچ او عنصر موہل،سی آئی کے تفتیشی اعجاز،ایس ایچ او سٹی فدا چیمہ ودیگر بھی موجود تھے ۔ناصر محمود کلیر نے بتایا کہ وزیرآباد اور گردونواح میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جماعت اسلامی یوتھ کے زونل صدر وموبائل ایسوسی ایشن رضوان بٹ کی دوکان سے ڈاکو 25لاکھ روپے ،65لاکھ روپے کے موبائل فونز اسلحہ کے زور پر لے گئے ۔سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن حبیب اللہ کے ڈیرے منظور آباد سے دو گائے اور جماعت اسلامی کے رہنما امیر کوٹ عنایت خان سلیم کولار کے ڈیرے سے مویشی لے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں