گوہدپور:قبضہ میں لی گئیں سینکڑوں پتنگیں اورڈوریں نذرآتش

گوہدپور:قبضہ میں لی گئیں  سینکڑوں پتنگیں اورڈوریں نذرآتش

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا)گوہد پور کے گورنمنٹ سکول میں تھانہ مراد پور پولیس نے مختلف علاقوں سے قبضہ میں لی گئیں ۔۔

سینکڑوں پتنگوں اور ڈوروں کو نذر آتش کردیا، ڈی ایس پی صدر سرکل صابر چٹھہ اور ایس ایچ او عبدالرزاق و پولیس اہلکار، طالب علموں اور اساتذہ موجود تھے ، گوہدپور، ملکے کلاں سمیت مختلف علاقوں سے قبضہ میں لی گئیں چار سو سے زائد پتنگوں اور ڈوروں کو طالب علموں اور اساتذہ کی موجودگی میں پولیس نے نذر آتش کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں