واسا لیبر یونین:ریگولرہونیوالے ملازمین میں لیٹر تقسیم

 واسا لیبر یونین:ریگولرہونیوالے ملازمین میں لیٹر تقسیم

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ملازمین کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اور ان کے مسائل کے فوری حل کو ترجیح دی جا رہی ہے \'واسا کی بہتری کیلئے مل کر جدوجہد کی جا ئے گی ۔

 ان خیالات کا اظہار نیو واسا لیبر یونین سی بی اے کے زیر اہتمام ریگولر ہونے والے ملازمین میں ریگولر لیٹر تقسیم کرتے ہوئے سابق صدر جہانزیب ارشاد چٹھہ نے کیا اس موقع پرصدر سہیل سہوترا ،جنرل سیکرٹری رانا توقیر حسین،سینئر نائب صدر طارق وسیم ڈار چیئرمین ملک عباس بشیر، سرپرست اعلیٰ میاں مصدق حسین ،وائس چیئرمین بابا مراد، نائب صدر رانا عمیر،ہارون کھوکھر، عابد ہیرا ڈپٹی سیکرٹری چاندسہوترا، فنانس سیکرٹری قیصر کھوکھر ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران بٹ، ملک عثمان، جوائنٹ سیکرٹری وقاص گل و دیگر عہدیدار وں سمیت ملازمین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ جہانزیب ارشاد چٹھہ نے کہا کہ نیو واسا لیبر یونین یونین کی کاوشوں سے ملازمین کو ان کا حق مل گیا ہے ۔انہوں نے واسا انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملازمین کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں