گجرات چیمبر کاگرینڈ افطار ڈنر،قمرزمان کائرہ کی بھی شرکت

گجرات چیمبر کاگرینڈ افطار ڈنر،قمرزمان کائرہ کی بھی شرکت

گجرات(نامہ نگار ،سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر کی طرف سے فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری۔۔ ،UBG اور پاکستان میں تعینات مختلف ایمبیسیوں کے کمرشل قونصلرز

 ،آل چیمبرز کے صدور ، بزنس کمیونٹی اور وومن چیمبرز کی عہدیداروں کے اعزاز میں گرینڈ افطار ڈنرکا اہتمام کیاگیا جو گجرات جمخانہ میں کیا گیا۔ آنے والے مہمانوں کا استقبال صدر شاہین گروپ حاجی ناصر محمود، صدر فاؤنڈریشن گروپ اشفاق احمد رضی، صدر گجرات چیمبر سکندر اشفاق، سینئر نائب صدر اسد بھٹی، نائب صدر معصوم قمر، جنرل سیکرٹری حاجی فیاض عالم، نائب صدر شاہین گروپ چودھری وحید الدین ٹانڈہ اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے کیا ۔ افطار ڈنر میں UBGکے چیف پیٹرن اور سابق صوبائی وزیر ایس ایم تنویر ، صدر فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ، سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ، ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک، ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرنے خصوصی شرکت کی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں