گجرات :جدید ڈائیگناسٹک لیب کیلئے پونے 2کروڑ روپے کے عطیات جمع

گجرات :جدید ڈائیگناسٹک  لیب کیلئے پونے 2کروڑ  روپے کے عطیات جمع

گجرات(سٹی رپورٹر )جدید ڈائیگناسٹک لیب کیلئے گجرات چیمبر اور مخیر حضرات کی جانب سے 18.8ملین کے عطیات صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر کے سپر د کر دئیے گئے ۔۔۔

 گزشتہ روز گجرات چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کی جانب سے جمخانہ گجرات میں سیاستدانوں، سرکاری آفیسران ، صنعتکاروں ، بزنس مینوں ، صحافتی حلقوں ممبران چیمبر کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر میں شاہین گروپ کے صدر حاجی ناصر محمود، صدر گجرات چیمبر آف کامر س سکندر اشفا ق نے گجرات میں دکھی انسانیت کیلئے جدید ڈائیگناسٹک لیب منصوبہ کی تکمیل کیلئے ممبران چیمبر کی جانب سے ایک کروڑ کا چیک رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے صدر امتیاز کوثر کے حوالے کیا جبکہ اس شہر کی مخیر شخصیت نے 50لاکھ اور 38لاکھ کے عطیات بھی انکے سپرد کرتے ہوئے آئندہ بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں