حافظ آباد:سبزی منڈی میں کوڑے کے ڈھیر ،پانی جمع

حافظ آباد:سبزی منڈی میں کوڑے کے ڈھیر ،پانی جمع

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار) کولو روڈ پر واقع پھل و سبزی منڈی میں جابجا غلاظت اور کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔۔۔

سیوریج کے کھڑے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم سبزی و فروٹ منڈی ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کی عدم توجہی کا شکار بن کر رہ گئی۔ بنیادی وسائل کی عدم دستیابی کے باعث آڑھتی، مزدور اور دکاندار جیسے تیسے گزارا کرنے پر مجبور ہیں لیکن گندگی نے کاروبار کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔ تقریباً 25 سال سے سبزی منڈی کولو روڈ میں پھل اور سبزیوں کی خریدو فروخت جاری ہے لیکن ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے صفائی ستھرائی کے کوئی مناسب انتظامات نہیں کیے گئے جس کے باعث آئے روز یہاں سیوریج کا پانی تعفن پھیلاتا اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر بیماریاں پھیلاتے ہیں۔ سبزی منڈی کے آڑھتی، دکاندار اور مزدوروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے صفائی سمیت سیوریج کے مسائل شدت اختیار کر گئے ہیں، منڈی گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل ہو چکی ہے ،ضلعی انتظامیہ اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے اگر فوری نوٹس نہ لیا تو منڈی میں کام کرنے والے راست اقدام پرمجبور ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں