حافظ آباد:سبزی منڈی میں نکاسی آب ،صفائی کا حکم

حافظ آباد:سبزی منڈی میں نکاسی آب ،صفائی کا حکم

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد کی زیر صدارت ضلعی افسر وں کا اجلاس منعقدہوا۔۔۔

 جس میں شہر بھر کی صفائی ستھرائی ، ڈرینج اور بڑے نالوں کی صفائی مہم سمیت وزیر اعلیٰ کے دیگر عوامی ، فلاحی اقدامات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کی صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر وں کو فوری طور پر منڈی کی صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و ایڈمنسٹریٹر امتیاز علی بیگ، اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد منور حسین ، اے سی پنڈی بھٹیاں راشد ا قبال ، ضلع کونسل ، محکمہ انہار، لوکل گورنمنٹ ، میونسپل کمیٹیوں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر وں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ گوجرانوالہ روڈ پر ڈیفنس روڈ کے قریب فلتھ ڈ پو کو فوری طور پر کسی اور جگہ منتقل کیا جائے اور اس کے علاوہ شہر کے جن علاقوں میں نکاسی آب یا صفائی ستھرائی کے مسائل ہیں انہیں فوری طور پر بہتر بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کی صفائی ستھرائی کے ناقص صورتحال کا بھی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کرتے ہوئے منڈی کے صفائی کے نظا م کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے اور وہاں پر نکاسی آب اور سیوریج سسٹم کو بھی بحال کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں