لدھیوالہ:کوڑے کے ڈھیر بر قرار ،ستھرا پنجاب پروگرام ناکام

لدھیوالہ:کوڑے کے ڈھیر بر قرار ،ستھرا پنجاب پروگرام ناکام

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب کا ستھرا پنجاب پروگرام پبلسٹی کی حد تک کامیاب رہا ، لدھیوالہ مغل چک مدوخیل بکھڑے والی میں کوڑے کے ڈھیر وں سے اٹھنے والی بد بو اور تعفن سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کیلئے پنجاب بھر کے اضلاع کی انتظامیہ کو اربوں روپے کے فنڈ جاری ہونے کے باوجود گوجرانوالہ کے علاقے لدھیوالہ مغل چک، کوٹ اسحاق، مدوخلیل، بکھڑے والی ،دھاریوال سمیت دیگر دیہات میں صاف ستھرا پنجاب آپریشن شروع نہ ہونے سے کوڑے کے لگنے والے ڈھیروں سے بد بو اور تعفن پھیلنے لگا جس سے بچے اور بڑے سانس سمیت دیگربیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ لوگوں نے گوجرانوالہ کے متعلقہ دیہات میں صاف ستھرا پروگرام شروع نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں