گوجرانوالہ میں 2ہزار مقامات پر نماز عید کے اجتماعات

گوجرانوالہ میں 2ہزار مقامات پر نماز عید کے اجتماعات

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں 2 ہزار سے زائدمقامات پر عید الفطرکی نماز کی ادائیگی کی گئی، علما کرام کی جانب سے شہریوں کوماہ صیام میں رکھے گئے۔۔۔

 روزوں کی فضیلت بارے بتایا گیا تو وہیں دوسرے طرف پاکستان سمیت فلسطین اور کشمیر کی عوام کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح گوجرانوالہ میں عید الفطرمذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کی ساتھ منائی گئی۔ضلع بھر میں 2 ہزار مقامات پر عید کی اجتماعات ہوئے جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہوئی،بچے ،بڑے ،بزرگ اور خواتین کی بڑی تعداد نماز عید کیلئے مساجد پہنچتی رہیں۔نماز عید کے موقع پر علما کرام کی جانب سے شہریوں کو بھائی چارے ،عید کی نماز کی فضیلت بارے بتایا جا تا رہا تو وہیں دوسری طرف ملکی سلامتی اور افواج پاکستان کیلئے خصوصی دعاکی گئی ۔ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور کشمیری عوام کی سلامتی کیلئے بھی دعا کی گئی۔ اجتماعات عید میں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور کشمیری مسلمانوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے خصوصی دعا کی گئی، عید کی نماز کے دوران مساجد کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں